’باہو بلی‘ کی دیو سینا کی نئی تصاویر دیکھ کر لوگ حیران


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی مقبول ترین پین انڈین فلم باہو بلی کی ہیروئن دیو سینا (انوشکا شیٹھی) اپنی نئی تصاویر کی وجہ سے انٹرنیٹ پر ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔
تامل اداکارہ انوشکا شیٹھی نے مہا شیوراتری کے موقع پر مندر میں جاری رسومات میں حصہ لیا اور اس موقع پر کھینچی گئی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔سفید لباس میں ملبوس اداکارہ کا وزن بڑھا ہوا دکھائی دے رہا ہے جس کے بعد انٹرنیٹ پر ان کی ٹرولنگ شروع ہوگئی۔


ان کے وزن پر تنقید کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ ان کا حلیہ بے حد افسوس ناک ہے، کیا یہ وہی پرانی انوشکا ہیں جو بہت دبلی پتلی اور اسمارٹ ہوا کرتی تھیں۔ایک اور صارف نے انہیں مفت مشورہ دیا کہ اپنا وزن کم کریں آپ زیادہ اچھی لگیں گی۔
تاہم اس کے جواب میں اداکارہ کی حمایت میں بھی خاصے لوگوں نے کمنٹس کیے، لوگوں نے تنقید کرنے والوں کو شٹ اپ کال بھی دی۔ایک صارف نے کہا کہ اداکارہ یوگا انسٹرکٹر ہیں وہ فٹنس کو تم لوگوں سے بہتر جانتی ہیں۔
اداکارہ کی اب تک کی آخری فلم نیشا بدھم سنہ 2020 میں ایمازون پرائم پر ریلیز ہوئی تھی جسے ملے جلے ردعمل کا سامنا رہا تھا۔