جیل بھرو تحریک شروع، کل ہم پشاور میں گرفتاریاں دیں گے، اسد قیصر
پشاور(قدرت روزنامہ) سابق سپیکر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کل پشاور میں جیل بھرو کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔اسد قیصر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج لاہور سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، جس طرح قائدین اور کارکنان نے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیا ان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
سابق سپیکر نے کہا کہ کل پشاور میں جیل بھرو تحریک کا دوسرا دن ہو گا، میں اور دیگر قائدین وہاں موجود ہوں گے، ہم کل خود اپنی گرفتاریاں پیش کریں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ جیل بھرو تحریک پاکستان کو قانون کی حکمرانی کی طرف گامزن کرنے کی ضمانت ہے، امید کرتے ہیں کہ قوم ہماری جیل بھرو تحریک میں ہمارا بھرپور ساتھ دے گی۔