خان صاحب کی سکیورٹی کا مسئلہ ہے ، ہم کیوں انہیں گرفتار ہونے دیں: یاسمین راشد


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی کا مسئلہ ہے، ہم کیوں انہیں گرفتار ہونے دیں ؟ ہم حکومت پر کس طرح اعتماد کر سکتے ہیں۔
صدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ایک پرامن احتجاج ہے ، ہمارے احتجاج ہمیشہ پر امن رہے ہیں، ہم کوئی غلط کام نہیں کررہے ، خان صاحب نے کہا ہے پہلے مرد گرفتاریاں دیں گے پھر عورتوں کی باری ہے، 90 روز میں سے 52 دن رہ گئے ہیں انہوں نے ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی، ہماری ڈیمانڈ الیکشن کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آسکتا، یہ روزانہ مہنگائی کا ایک نیا بم گراتے ہیں، پٹرول 300روپے لٹر ہونے والا ہے، مریم بی بی کہتی ہیں ہم بڑے مقبول ہیں،تو الیکشن لڑیں ڈرنے کی کیا بات ہے۔