پاکستان

ملک میں مزید مہنگائی ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں، جلد ہی معاہدہ ہوجائے گا۔
وفاقی وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے نے غریبوں کیلئے سبسڈی کا کہا ہے، عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدے کے نتیجے میں مزید مہنگائی ہوگی، ضمنی مالیاتی بجٹ پاس ہو چکا ہے، جس میں تمباکو، لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگائے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ زیادہ تر ٹیکس پُرتعیش اشیاء پر لگائے گئے، منی بجٹ میں کوشش کی گئی کہ غریب پر اثر نہ پڑے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں ہیں، امید ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے معاملات اگلے چند روز میں طے ہوجائیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں کہ گردشی قرضہ کم کریں، عالمی ادارے نے ہماری بعض سبسڈیز کو کم کروایا ہے، آئی ایم ایف نے غریبوں کیلئے سبسڈی کا کہا ہے، پروگرام کے بعد کچھ مشکلات آئیں گی، مخلوط حکومت عوام کے تعاون سے ملک کو مشکلات سے نکالے گی، ملک کو آگے بڑھنا ہے تو اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔

متعلقہ خبریں