جنرل فیض حمید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی پیشکش کی، شوکت عزیز صدیقی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے جنرل فیض حمید سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ایک بیان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج نے دعویٰ کیا کہ جنرل فیض حمید نے انہیں گھر آکر اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید نے گھر آمد پر مجھ سے کہا کہ آپ میری بات مان لیں تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنا دیں گے۔
سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ اس وقت انہوں نے فیض حمید کو جواب دیا تھا کہ ہائیکورٹ تو کیا سپریم کورٹ کا بھی چیف جسٹس بنا دیں تو اپنے ضمیر کے خلاف نہیں جائیں گے۔