لکس اسٹائل ایوارڈز، بہترین ’ایمرجنگ ٹیلنٹ‘ نازش جہانگیر یا پہلاج حسن؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو ٹی وی کے ڈرامے ’کہیں دیپ جلے‘ اور ’الف‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر نازش جہانگیر اور پہلاج حسن کو ایمرجنگ ٹیلنٹ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے . نازش جہانگیر نے لکس ایوارڈ میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی .

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں . جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے . لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اورصارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں . ناظرین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کرنے کیلئے یہ سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں www.luxstyle.pkسوشل میڈیا پر صارفین تبصروں میں کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ دونوں ہی بلاک بسٹر ڈراموں کے اداکار بہترین ہیں، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ ایوارڈ اپنے نام کون کرتا ہے . . .

متعلقہ خبریں