کراچی(قدرت روزنامہ) کھجور کو سپرفوڈ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا . ہزاروں برس سے یہ صحت بخش میوہ انسانیت کا دوست رہا ہے اور اب سائنسی تحقیق سے اس کے مزید ایسےفوائد سامنے آئے ہیں جن سے ہم ناواقف تھے .
اپنے اندر غذائی حراروں سے مالامال کھجور پورے دن توانائی فراہم کرتی ہے اور اب بھی دنیا کے کئی معاشروں میں روزانہ کے معمولات میں شامل ہیں . اس میں مفید شکریات، وٹامن اے ، وٹامن بے اور سکس بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے . اس کے علاوہ کیلشیئم، تانبے، سلفر اور میگنیشیئم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے . تاہم کھجور کھانے کے چند اہم فوائد یہ ہے .
فطری پیدائشی عمل میں مددگار
جو مائیں دورانِ حمل کھجور کھانے کو معمول بنالیں ان میں فطری طریقے سے زچگی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں . اس کی وجہ یہ ہے کہ کھجور میں کئی اقسام کے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو اس عمل میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں . یہ کیمیائی اجزا بچے کی پیدائش کے دوران آکسی ٹائسن کی ضرورت کم کرتی ہے .
دماغی ٹانک
کھجور میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو دماغ کی حفاظت کرتے ہیں . دماغ میں پیدا ہونے والا سوزشی کیمیکل، انٹرلیوکِن نہ صرف دماغ کے لیے مضر ہوتا ہے بلکہ یہ تناؤ کی وجہ بھی بنتا ہے . کھجور میں شامل اہم اجزا انٹرلیوکن اور دیگر مضر سائٹوکِن کا قلع قمع کرتے ہیں .
ذیابیطس میں مفید
کھجوریں انسانی جسم میں جاکر انسولین کے افراز کو بڑھاتی ہیں اور اس سے ذیابیطس کا خطرہ بھی دور ہوجاتا ہے . باقاعدہ کھجور کھانے سے آپ ذیابیطس سے بچ سکتے ہیں اور اسے احتیاطی (پریوینٹو) طب میں نمایاں مقام حاصل ہے .
گردوں کی محافظ
ایک سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھجور گردوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں . کھجوروں میں موجود کچھ اجزا خون میں کریٹینائن کو کم کرتے ہیں جن کی بڑھی ہوئی مقدار گردوں کو نقصان پہنچاتی ہے .
تولیدی قوت میں اضافہ
کھجور میں جابجا مفید کیمیکل اور دیگر اجزا پائے جاتے ہیں جو مادہ منویہ میں اسپرم کی تعداد بڑھاتے ہیں . اس میں موجود کئی اہم فلے وینوئڈز اور امائنو ایسڈ مردانہ قوت میں بھی اضافہ کرتے ہیں .
کھجور اور ہڈیوں کی صحت
جیسا کہ ہم نے اوپر بیان کیا کہ کھجور میں سیلینیئم، مینگنیز، میگنیشیئم اور تانبا وغیرہ بہت پایا جاتا ہے . اس سے ہڈیوں کی بڑھوتری اور مضبوطی بڑھتی ہے . اگرآپ کی ہڈیاں کمزور ہیں تو کھجور ضرور کھائیں کیونکہ یہ ہڈیوں کا بہترین ٹانک ہے .
جلد کے لیے مفید
کھجور میں وٹامن سی اور ڈی سمیت کئی اہم وٹامن پائے جاتے ہیں جو جلد کو بہتر بنات ےہیں اور اس کے تابانی بڑھاتے ہیں . وٹامن سی اور ڈی ویسے بھی ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں لیکن یہاں یہ جلد کی لچک بڑھاتے ہیں .
کھجور اور صحتِ معدہ
کھجوروں میں فائبر کی وسیع مقدار پائی جاتی ہے اور یہ قبض دور کرکے نظامِ ہاضمہ کو قوی بناتی ہے .
. .