گلگت بلتستان(قدرت روزنامہ)بلند و بالا پہاڑ، بہتے ہوئے دریا اور سبزہ زار وادی ہنزہ ، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی نورِ ماہ ریحان کے پکے سُروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی .
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف گانوں کو اپنی آواز میں ریکارڈ کرکے شیئر کرنے والی نورِ ماہ ریحان کو گانوں کا بہت شوق ہے، اس شوق کی تکمیل کے لئے کچھ عرصہ قبل بھارتی گانے ’ان آنکھوں کی مستی‘ کی ویڈیو شیئر کی تو اس نے ہر ایک سننے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیا .
View this post on Instagram
نورِ ماہ ریحان کے مطابق انہیں اندازہ نہیں تھا کہ جب وہ آئس ہاکی کھیلنے کے دوران اس گانے کو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی تو یہ لوگوں کو اتنا پسند آئے گا .
واضح رہے کہ نور ماہ گیارہویں جماعت کی طالبہ ہیں اور قومی سطح پر آئس ہاکی بھی کھیلتی ہیں اور ان کی ٹیم نے رواں برس پہلی بار نیشنل چیمپیئن شپ اپنے نام کی، یہ وہی وقت تھا جس دوران وقفے میں دستوں کے ہمراہ محضوظ ہونے کے لئے نور ماہ نے مذکورہ گانے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے شیئر کی .