خواتین کا مالی طور پر خود مختار ہونا انتہائی ضروری ہے : حبا بخاری
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ خواتین کا مالی طور پر خود مختار ہونا انتہائی ضروری ہے، خواتین کے پاس پیسے ہونا ان کی سکیورٹی کے لئے اہم ہوتا ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ لڑکیوں کو مالی طور پر خود مختار نہیں ہونے دیتے کہ اگر خواتین کے پاس پیسے آجائیں گے تو ان کے پَر نکل آئیں گے اور وہ آپ کے قابو میں نہیں آئیں گی لیکن یہ خیال غلط ہے۔
حبا نے کہا کہ کسی عورت کو پیسے آنے سے پَر نہیں لگتے، وہ صرف خواتین کی سکیورٹی کے لیے ہوتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت ساری ایسی خواتین ہیں جو خود کما کر گھر بھی چلا رہی ہوتی ہیں اور ساتھ میں جوتے بھی کھا رہی ہوتی ہیں اور ہر بندہ اُنہیں طعنے بھی دے رہا ہوتا ہے۔