سجل علی انسٹاگرام سے غائب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ سجل علی انسٹاگرام سے غائب ہوگئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اداکارہ سجل علی کو سرچ کرنے سے قاصر ہے، جو اس بات کا عندیہ ہے کہ اداکارہ نے اپنا انسٹا اکاؤنٹ ڈلیٹ کر دیا ہے۔
تاہم تاحال اس کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن سجل علی کے مداحوں کی جانب سےبنائے گئے ان کے فین پیجز کے مطابق اداکارہ گزشتہ رات سے انسٹاگرام سے غائب ہیں۔

سجل علی نے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا ہے یا یہ ہیک ہوگیا ہے یا پھر اسے عارضی طور پر بند، ابھی اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔تاہم اداکارہ سجل علی اس وقت مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود ہیں اور آپ مداحوں کو جواب دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ بینالاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وود اٹ‘ کی ریلیز کی خبروں کے ساتھ ہی گزشتہ چند دنوں سے شہہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔