رنبیر کپور کا بالی ووڈ فلموں کے باکس آفس بزنس پر سوال اُٹھانے والے صحافی کو دلچسپ جواب


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے بالی ووڈ فلموں کے باکس آفس بزنس پر سوال اُٹھانے والے صحافی کو دلچسپ جواب دے کر خاموش کروا دیا۔رنبیر کپور آج کل اپنی نئی فلم ’توجھوٹی میں مکّار‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
ایک صحافی نے رنبیر کپور سے حال ہی میں مذکورہ فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران سوال کیا کہ’بالی ووڈ کا ابھی کافی بُرا دور چل رہا‘۔اداکار نے صحافی کا سوال مکمل ہونے سے پہلے ہی اسے ٹوک دیا اور کہا کہ کیسی بات کر رہی ہیں آپ، کیا آپ کو فلم ’پٹھان‘ کے باکس آفس بزنس کے بارے میں نہیں معلوم؟‘
اُنہوں نے صحافی سے پوچھا کہ’پہلے تو آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ کس ادارے سے ہیں؟‘


جب صحافی نے اپنے ادارے کا نام بتایا تو رنبیر کپور نے کہا کہ پھر تو آج کل آپ کے ادارے میں بھی کچھ چل رہا ہے پہلے آپ مجھے اس کے بارے میں بتائیں اس کے بعد ہم بھی آرام سے آپ کو سب کچھ بتائیں گے۔
واضح رہے کہ فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ 8 مارچ 2023ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔لوو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، شردھا کپور، ڈمپل کپاڈیہ، بونی کپور، انوبھو سنگھ باسی اور راجیش جیس نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔