پنجاب میں مخالفین کو شکست دے کر اپنی حکومت بنائیں گے، رانا ثناء اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں مخالفین کو شکست دے کر اپنی حکومت بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں جانے سے کبھی ن لیگ نہیں گھبرائی، مسلم لیگ ن مریم نواز کی قیادت میں الیکشن مہم کا آغاز کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں نہ الیکشن سے خوف ہے نہ اس سے پیچھے ہٹے ہیں، ہمارے رائے ہے کہ الیکشن اکھٹے ہوں اور شفاف ہوں، الیکشن تمام اسمبلیوں کے اکھٹے ہونے چاہیئں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیئے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیئے۔