افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے . تفصیلات کے مطابق افغانستان انڈر 19 کی بیس رکنی اسکواڈ طورخم بارڈ کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے،افغانستان کرکٹ ٹیم طور خم کے راستے پشاور پہنچ گئی ہے .

ذرائع کے مطابق افغانستان کی ٹیم پشاور سے کراچی پہنچے گی جہاں سے ٹیم بنگہ دیش روانہ ہوگی، افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز شیڈول ہے . اس کے علاوہ افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتطامات کیے گئے ہیں . خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان اقتدار کے بعد پہلی سیریز ہے جو افغان ٹیم باہر کھیلنے جائے گی . واضح رہے کہ بارڈر پر سیکیورٹی حکام کی جانب سے کھلاڑیوں کی پرتپاک استقبال کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں