ججز یہ نہ سمجھیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف چلے جائیں تو کرسیاں بچ جائینگی، فواد چوہدری


لاہور،اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ججز صاحبان یہ نہ سمجھیں دوسری طرف چلے جائیں گے
اسٹیبلشمنٹ کی طرف چلے جائیں گے باتیں ماننا شروع ہو جائیں گے تو آپ کی طاقت اور کرسیاں بچ جائیں گی ،آپ کو ہمیشہ وکیلوں نے سپورٹ دی ہے تو آپ بچے ہیں ، اب بھی وکیل ہی پیچھے کھڑے ہوں گے تو آپ بچیں ورنہ آپ کا ادارہ ختم ہے ، نو رکنی بنچ میں وہ پانچ ججز بھی شامل ہیں جنہوں نے قاسم سوری کی رولنگ کو مسترد کر کے حکومت بننے کا موقع دیا تھا لیکن ہم تو نہیں کہہ رہے کہ وہ اس بنچ میں نہ بیٹھیں ،ایک مخصوص گروہ پارٹی مسلسل عدلیہ پر تنقید کر رہی ہے اورسپریم کورٹ کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں فرخ حبیب ، حسان خاور کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ وکلاء آئین اور قانون کا ساتھ دیں گے ،جو جج بھی تھوڑی سی حکومت کے خلاف فیصلہ دینے کی استطاعات رکھتا ہےاس کے خلاف مہم شروع کر دی جاتی ہے اور پھر میڈیا گروپ اس کو اٹھاتے ہیں،ججز صاحبان کو بتانا چاہتا ہوں آپ کی طاقت وکیل ہیں ، یہ نہ سمجھیں دوسری طرف چلے جائیں گے۔