بہیمانہ تشدد اور لاشوں کی بے حرمتی نےسب کا سرشرم سے جھکادیا، شیری رحمٰن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے بارکھان واقعے پر ردّ عمل کا اظہار کیا ہے۔سینیٹر شیری رحمٰن نے ٹوئٹر پر اس واقعے پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‏بارکھان واقعہ ہمارے معاشرے کے مجموعی شعور پر سوالیہ نشان ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے ہیں، عورتوں اور بچوں پر تشدد کر کے لاشیں کنویں میں پھینک دی جاتی ہیں۔شیری رحمٰن نے کہا کہ پوسٹ مارٹم میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ جو متاثرین اور ان کے خاندان پر گزری ہے اس کا کوئی ازالہ نہیں کرسکتا۔شیری رحمٰن نے کہا کہ بہیمانہ تشدد، قتل اور لاشوں کی بے حرمتی نے سب کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔