بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا رواں برس پاکستان آنے کا اعلان


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی پنجابی فلموں کی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے رواں سال پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔سونم باجوہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کا ایک سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔
ایک پاکستانی مداح نے اس سیشن میں اداکارہ سے کہا کہ کبھی پاکستان بھی آئیں۔اُنہوں نے مداح کے اس ٹوئٹ کا جواب میں خاموش رہنے والی ایموجی کا استعمال کرتے ہوئےلکھا کہ اس سال پاکستان آؤں گی۔


یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ نے اس سے قبل پاکستانی اسٹار فواد خان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش کا اظہار اور اداکارہ سجل علی کی بہترین اداکاری کی تعریف بھی کی تھا۔
سونم باجوہ کو پنجابی فلموں میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔