پاکستان کے اہم شہر میں رشوت خور پولیس افسر کو اینٹی کرپشن والوںنے دھر لیا ، پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو لنک میں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک کے سب سے بڑے صوبے میں ایک دلچسپ پیشرفت سامنے آئی ہے، اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے قلفی کھانے والے کرپٹ پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جیب سے ہزاروں روپے برآمد ہوئے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم ایک آفس میں داخل ہو رہی ہے، جہاں پر انہوں نے ایک ٹریفک اہلکار کو گرفتار کیا جو گرمی کے اثر کو ختم کرنے کے لیے قلفی سے محظوظ ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم سب سے پہلے کرپٹ ٹریفک پولیس اہلکار سے قلفی واپس لیتی ہے اور اس کے بعد پولیس اہلکار کی جیب سے پیسے حاصل کرتی ہے جو اہلکار نے کرپشن کی مد میں حاصل کیے تھے،

جس وقت اس کی جیب سے پیسے نکالے گئے اس وقت ٹریفک پولیس اہلکار دنگ رہ گیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ قلفی کھانے کا مزہ حلال کی کمائی سے ہے۔ محکمہ ٹریفک پولیس بھکر کا ہیڈ کانسٹیبل محمد ادریس 18 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا جب اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا کرپٹ اہلکار مزے سے قُلفی کھا رہا تھا۔اس کارروائی کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین جنہوں نے ٹریفک پولیس کے رویے کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا، نے اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی کو سراہا ہے جبکہ دیگر صارفین نے احتساب کے تعصب پر سوال اٹھائے ہیں۔

Recent Posts

ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ن…

8 mins ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے…

21 mins ago

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

6 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

6 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

7 hours ago