موٹی خواتین کو شوبز میں موقع مشکل سے ملتا ہے: صنم جنگ


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ صحت مند اور موٹی اداکاراؤں کو شوبز میں پتلی لڑکیوں کے مقابلے میں کم مواقع ملتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں اداکارہ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ مونا کا کردار ہمارے معاشرے اور شوبز انڈسٹری کے مطابق ہے، خواتین فنکاروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پتلی ہوں۔
صنم جنگ کا کہنا تھا کہ میں نے موٹی خواتین کو کبھی سکرین پر نہیں دیکھا، اگر آپ کا وزن کم ہے تو آپ شوبز انڈسٹری میں آسانی کے ساتھ داخل ہوسکتی ہیں اور یہ خوبصورتی کا ایک معیار سمجھا جاتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ اگر کسی خاتون کا وزن زیادہ ہو تو اس کیلئے ہماری انڈسٹری میں داخل ہونا بہت مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پیاری مونا‘ میں دماغی صحت، ڈپریشن اور مثبت جسمانی معاملات پر توجہ دی گئی ہے اور یہ ٹی وی پر چلنے والے روز مرہ کے ڈراموں سے بالکل مختلف رخ پر ہے۔واضح رہے کہ ڈراما سیریز ’پیاری مونا‘ میں اداکارہ کے کردار پر گزشتہ چند مہینوں سے کافی گفتگو کی گئی ہے، یہ سیریز ایک ایسی موٹی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

53 mins ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

57 mins ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

1 hour ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

1 hour ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

2 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

3 hours ago