یمنیٰ زیدی ’تیرے بن‘ میں سوئمنگ پول کے سین کیلئے کیوں راضی ہوئیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ڈرامے کے مقبول ہونے والے سوئمنگ پول سین کی شوٹنگ کے تجربے پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہدایت کار سراج الحق کو لگا کہ میں یہ سین نہیں کرواؤں گی۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والے سوئمنگ پول کے سین پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کے ہدایت کار سراج الحق کو ابتداً لگا کہ میں یہ سین شوٹ نہیں کرواؤں گی کیونکہ میرے بہت سے تحفظات ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بھی شروع میں ہچکچا رہی تھیں کیونکہ اس میں نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا لیکن چونکہ یہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا سین تھا جو شوٹ ہونا تھا، اس لئے رضا مندی دی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ سین اصل میں شوٹ کیا گیا جس کے لئے پہلے سے باقاعدہ تمام انتظامات کئے گئے کہ کوئی اس دوران زخمی نہ ہو۔انہوں نے سین عکس بند کروانے کا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت نروس بھی تھی اور خوش بھی ، دل کی دھڑکنیں بڑھ رہی تھیں، کہ کوئی چوٹ لگ سکتی ہے، ساتھی اداکار وہاج ہاتھ نہیں چھوڑ رہے تھے۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 hour ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

2 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago