سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔۔۔!!! یکدم بڑی چھلانگ لگا دی ،فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہوگئی؟ جانیں

ریاض (قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے ۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سونے کی مارکیٹ میں یکم ستمبر 2021 کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 218.71 ریال رہی۔ مملکت میں سونے کے نرخوں پر بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کا اثر بدھ کو پڑا ہے۔مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونا 191.37 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔

جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 164.03 ریال تک پہنچ گئی۔مملکت میں 14 قیراط ایک گرام سونا 127.58 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔اسی طرح ایک اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 6802 ریال تک پہنچ گئی۔ سونے کی گنی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی قیمت 1530.94 ریال ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھے ہوئے ہیں۔