سندھ میں اسلحہ لیکر چلنے، نمائش پر پابندی عائد


کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت سندھ نے صوبے میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کرچلنے اوراسلحے کی نمائش پر پابندی 3 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم نامہ سے مستثنی ہونگے۔