پشاور میں تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا حشر دنیا نے دیکھ لیا، شرجیل میمن


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا حشر دنیا نے دیکھ لیا۔سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک شخص نے بھی پولیس کی مہمان نوازی قبول نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس مائیکرو فون پر پشاور، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں جیل بھرو تحریک کی دعوتیں دیتی رہی اور پی ٹی آئی رہنما اور ایم پی ایز پولیس کی گاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگر پولیس کو دیکھ کر رفو چکر ہوتے رہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ لوگ ایک طرف جیل بھرو تحریک کی بڑکیں مارتے ہیں اور 24 گھنٹے نہیں گزرتے ان کے خاندان ان کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ پہنچ جاتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا آج پڑاؤ راولپنڈی میں ہے،عمران خان کی پروڈکشن اور شیخ رشید کی ڈائریکشن میں سرکس کمپنی اپنا تیسرا شو پیش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے اصل رہنماؤں کو سائیڈ لائن کر کے تمام اختیارات شیخ رشید کے حوالے کردیے ہیں۔

Recent Posts

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

6 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

13 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

52 mins ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

1 hour ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

1 hour ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

1 hour ago