مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ عدلیہ پر حملہ آور ہے، پرویز الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ ایک بار پھر عدلیہ پر حملہ آور ہے۔لاہور میں سابق ارکان اسمبلی اور دیگر رہنماؤں نے پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔
اس دوران چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ اپنی کمزوریوں کو چھپانےکے لیے اداروں کو متنازع بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی سربراہی میں حکمران جماعت ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر حملہ آور ہے، ن لیگ عوام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 18 دن سے لاپتا محمد خان بھٹی کی بازیابی کے لیے ہم سب دعا گو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں، دونوں صوبوں میں الیکشن ہر صورت ہونے ہیں، انتخابات کرائے جائیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ عوام جو فیصلےکرتی ہے وہی درست ہوتے ہیں، گورنر، الیکشن کمیشن دونوں اپنے اختیارات سے بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے تو پھر بتائیں الیکشن کا اعلان کون کرے گا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے ملک اس وقت شدید سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

3 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

9 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

24 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

40 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

47 mins ago

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

1 hour ago