والد کے ذہنی و جسمانی تشدد کے باعث کئی بار خودکشی کی کوشش کی، عرفی جاوید


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سوشل میڈیا پر متحرک عرفی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد انتہائی سخت مزاج اور غصیلی طبیعت کے مالک تھے، جس کے باعث ان کا بچپن بہت مشکل اور تلخ گزرا۔
اپنے عجیب و غریب فیشن کے انداز اور لباس کی وجہ سے معروف اداکارہ نے حال ہی میں بتایا کہ والد نا صرف تمام بہن بھائیوں بلکہ والدہ کو بھی سخت جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس کے باعث انہوں نے کئی بار خود کشی کی کوشش کی۔
ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران اتر پردیش کے صدر مقام لکھنو سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ عرفی جاوید نے بتایا کہ ان کی پرورش سخت اور قدامت پسند ماحول میں ہوئی۔والد چھوٹی چھوٹی باتوں پر تمام بہن بھائیوں اور والدہ کو مارا پیٹا کرتے تھے اور گالم گلوچ تو روز کا معمول تھا۔ اسی وجہ سے جوان ہوتے ہی میں گھر سے نکل گئی کیونکہ والد شو بز کی دنیا میں آنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنی زندگی میں پیسوں کی تنگی کا سامنا بھی رہا، ان کے پاس پیسے جمع ہی نہیں ہو پاتے تھے، اسی لیے میں کہتی ہوں کہ لڑکیو کو مردوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے پیسے کمانے کے لیے بھاگ دوڑ کرنا چاہیے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

4 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

5 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago