ٹک ٹاکر عائشہ اکرم معاملہ : اصل ملزم پکڑے گئے ، اعتراف جر م بھی کرلیا ، ملزمان کون نکلے ؟ حیران کن خبر
لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر عائشہ اکرم معاملہ : اصل ملزم پکڑے گئے ، اعتراف جر م بھی کرلیا ، ملزمان کون نکلے ؟ حیران کن خبر ۔۔۔ 14اگست کو مینار پاکستان میں ہونے والاے واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں لڑکی سے دست درازی کے معاملے میں گرفتار 104 ملزمان میں سے 5 کو عائشہ اکرم نے شناخت کیا جن میں سے تین نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ پاکستانی موقر روزنامے کے مطابق شناخت کیے گئے ملزمان میں شہریار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد ، افتخار وغیرہ شامل ہیں،
جبکہ عائشہ کے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں کل 12 سے 15 ملزمان شامل تھے۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کی صورت میں عائشہ ان کی شناخت کرے گی، 96 ملزمان کے بارے میں پولیس کے پاس ویڈیو شواہد موجود ہیں،اس کے علاوہ جن ملزمان کو عائشہ نے شناخت نہیں کیا ان کی رہائی کےبارے میں عدالت فیصلہ کرے گی۔پولیس نے مزید بتایا کہ عائشہ اکرم سے دست درازی کے کیس میں 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے،57 ملزم مینار پاکستان میں موٹر سائیکل اور لیڈیز کیبن جلانے کے الزام میں گرفتار ہیں جنہیں مینار پاکستان کے گارڈز نے شناخت کرنا ہے۔