اسلام آباد: زیر تعمیر بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ گرگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں زیر تعمیر بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے پلر کی شٹرنگ گر گئی جس میں ایک مزدورجاں بحق ہوگیا ہے۔امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، اسلام آباد پولیس کے مطابق ابھی تک تین مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریلرکی پلرکو ٹکر سے شٹرنگ گرنےکا واقعہ پیش آیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریلر شٹرنگ کی اسپورٹ سے ٹکرا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، وزیرداخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے کا نوٹس، تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔