میٹھا سوڈا کینسر کا مفید علاج ثابت ہوسکتا ہے!

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین کا کہنا ہےکہ سوڈیک بائی کاربو نیٹ ( کھانے کا سوڈا، میٹھا سوڈا ) جسے بیکنگ سوڈا بھی کہا جاتا ہے قدرتی طور پر اپنے اندر بیش بہا فائدے رکھتا ہے گھر کا کوئی ایسا گوشہ نہیں جہاں بیکنگ سوڈا فائدہ نہ پہنچائے . آج ہم آپ کو بیکنگ سوڈا کے بارے میں وہ معلومات فراہم کر ینگے، جو اس سے قبل آپ کو معلوم نہیں ہو گی .

کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے ماہرین نے بیکنگ سوڈا سے نیا طریقہ علاج دریافت کرلیا ہے، جو کینسر کو قابو کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے . طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ کینسر کی رسولیوں کا بڑا حصہ ایسا ہوتا ہے جہاں آکسیجن نہیں پہنچتی اور اسی وجہ سے ان مقامات کا علاج کرنا مشکل ہوتا ہے . خلیے کو جب مناسب آکسیجن نہیں ملتی تو وہ ایک خاص حالت میں چلا جاتا ہے جسے کوشنٹ اسٹیٹ کہا جاتا ہے . اس موقع پر ایم ٹی او آر سی ون نامی ایک مالیکیولر سوئچ خلیے کی صورتحال کا جائزہ لے کر بتاتا ہے کہ خلیے کو تقسیم ہونا ہے یا نہیں . اگر ایم ٹی او آر سی1 موجود نہ ہو تو خلیہ کا اندرونی کام ٹھپ ہوجاتا ہے اور سرطانی رسولی کے اندر اس مالیکیول کی سرگرمی ختم ہوجاتی ہے اور بیکنگ سوڈا سرگرمی کو دوبارہ سے شروع کرتا ہے . یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی تحقیق میں ماہرین نے میٹھے سوڈے سے کینسر کا علاج دریافت کیا ہے جس کی مدد سے کینسر کا علاج ممکن ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ بیکنگ سوڈے میں آٹو امیون امراض سے مقابلے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، بیکنگ سوڈا کو اگر پانی میں ملا کر کینسر کے مریض کو پلایا جائے تو علاج کی نئی راہیں کھلیں گی . . .

متعلقہ خبریں