فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے، فواد چودھری


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے . آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ جیل بھرو زندان بھرو تحریک کا مقصد عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور ہے،
تحریک انصاف کے 200 سے زیادہ سیاسی کارکنان مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبت میں ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور صف اوّل کی دیگر قیادت شامل ہے .

. .

متعلقہ خبریں