رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں، قاتلانہ حملےکی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں ،یاسمین راشد کا بڑا دعویٰ


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہےکہ رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں، ہم الیکشن کی نئی تاریخ مانگ رہے ہیں،یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں کیونکہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ ڈرٹی ہیری تحقیقات نہیں ہونے دے رہے،قاتلانہ حملےکے شواہد کو ضائئع کرنےکی کوشش کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے، صوبائی حکومت نے جےآئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی؟ نئی جےآئی ٹی میں وہ چار افسر ہیں جنہوں نے ثبوت ضائع کرنےکی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت مسلم لیگ (ن) کے گھر کی باندی ہے ،
سب سے مقبول لیڈر کو قتل کرانےکی کوشش کی جارہی ہے اور رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز دوبارہ عدلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں،اس بی بی کی تربیت ہی غلط ہوئی ہے۔مریم نواز کی پرورش ہی ٹھیک نہیں ہوئی،نواز شریف نے مریم نواز کو سکھائی ہی دو نمبری ہے،مریم نواز کو کنئرڈ کالج میں داخلہ نہ دینے پر پرنسپل کو ہٹا دیا گیا تھا،
یہ کہتے ہیں کہ ہم اسٹبلشمنٹ کے خلاف ہے،مریم نواز کو سی ایم ایچ میں سیٹ بنا کر داخلہ دلوایا گیا،مریم نواز کے ایف ایس سی میں نمبر کم تھے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کی نئی تاریخ مانگ رہے ہیں،یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،اسحاق ڈار حدیبیہ پیپر مل میں وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے،شاہد خاقان عباسی نے انہیں جہاز میں بٹھا کر باہر بھیج دیا،کرپشن نہیں کی تو پانامہ پیپر جاری کرنے والوں کے خلاف کیس کیوں نہیں کرتے،آڈیو لیکس کے حوالے سے پٹیشن دائر کی ہے،عدالت نے اعتراض لگایا ہے کہ ثبوت فراہم کریں،اب انکو آڈیو بھیج دیں گے،میں اس ایجنسی تک ضرور پہنچوں گی جس نے آڈیو ریکارڈ کی،2013 ایکٹ کے مطابق آڈیو لیک کرنے والوں کو سزا دلواؤں گی۔