فیتہ ہی کاٹنا ہے، قینچی نہیں تو دانت سہی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کی دانتوں سے فیتا کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ہم نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیاض الحسن ایک دکان کا افتتاح کرنے آتے ہیں۔
اس دوران انہوں نے قینچی کے ذریعے فیتا کاٹنے کی کوشش کی جو نہ کٹ سکا جس پر فیاض الحسن چوہان نے اپنے دانتوں کی مدد سے فیتہ کاٹ ڈالا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیر کی اس حرکت کو دیکھ ساتھ کھڑے لوگ بے اختیار ہنس پڑے۔واضح رہے کہ وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے حلقے میں الیکٹرونکس کی دوکان کا افتتاح کرنے آئے تھے۔
ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کے مداحوں نے ان کے عوامی انداز کو خوب سراہا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنے حلقے اور اپنے لوگوں میں گھل مل کر خوشی محسوس کرتا ہوں۔