فیتہ ہی کاٹنا ہے، قینچی نہیں تو دانت سہی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کی دانتوں سے فیتا کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی . ہم نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیاض الحسن ایک دکان کا افتتاح کرنے آتے ہیں .

اس دوران انہوں نے قینچی کے ذریعے فیتا کاٹنے کی کوشش کی جو نہ کٹ سکا جس پر فیاض الحسن چوہان نے اپنے دانتوں کی مدد سے فیتہ کاٹ ڈالا . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیر کی اس حرکت کو دیکھ ساتھ کھڑے لوگ بے اختیار ہنس پڑے . واضح رہے کہ وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے حلقے میں الیکٹرونکس کی دوکان کا افتتاح کرنے آئے تھے . ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کے مداحوں نے ان کے عوامی انداز کو خوب سراہا . اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنے حلقے اور اپنے لوگوں میں گھل مل کر خوشی محسوس کرتا ہوں . . .

متعلقہ خبریں