سیاسی تربیت کیلئے عمران خان کو سال دو سال کیلئے جیل جانا ہوگا، سعید غنی


کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاسی تربیت کے لیے عمران خان کو سال دو سال کے لیے جیل جانا ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ایک طرف جیل سے گھبراتے ہیں دوسری طرف عمران نیازی سے۔
سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کا جیل بھرو تحریک کا اعلان ایک اور ڈراما ثابت ہوا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد عمران اور گوگی بچاؤ تحریک ہے۔سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی والے ریلو کٹے نکلے۔