کسی پبلسٹی اسٹنٹ کی ضرورت نہیں، منگنی ختم ہوچکی ہے، جنت مرزا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے منگنی ٹوٹنے کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیئے جانے والے دعووں کو مسترد کردیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ٹک ٹاکر جنت مرزا کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی توڑنے کی خبر پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ہے اصل میں منگنی ٹوٹ چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران صحافی نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ آپ نے ماضی میں جب عمر بٹ گنجے ہو گئے تھے تو تب بھی انہوں نے اسی نوعیت کا اعلان کیا تھا تاہم بعدازاں حقیقت سب کے سامنے آگئی تھی۔ تو کیا یہ بھی کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں اس کی ضرورت ہے بلکہ یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ تھا، ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)


انہوں نے کہا کہ اگر دو لوگوں کے درمیان معاملات صحیح سے نہیں چل رہے ہوں تو انہیں اپنے راستے الگ کرلینے چاہئیں اور ہم نے بھی ایسا ہی کیا۔صحافی نے جنت مرزا کی جانب سے عمر بٹ پر دھوکا دہی کے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے سوال کیا تو ٹک ٹاکر نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق عمر بٹ نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری سے کی تھی۔ بعدازاں جنت مرزا نے منگنی ختم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے عمر بٹ پر دھوکا دینے کے الزامات عائد کئے تھے۔