اسٹیبلشمنٹ نے معاملات سلجھانے میں تاخیر کی، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری اسٹیبلشمنٹ نے معاملات سلجھانے میں تاخیر کی۔لاہور لٹریری فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں خوشحالی کے لیے سیاسی عمل جاری رہنا چاہیے، ملکی تاریخ میں سیاسی افراد نے ہی ڈلیور کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان سیاسی عمل کا ہی حصہ ہیں، ضرورت اس امر کی ہے ہم سب مل کر ملکی حالات سنواریں، ہم سب کو چاہیے سیاسی عمل کو مضبوط بنائیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بطور سابق وزیرِ اعظم جانتا ہوں بعض معاملات سمجھداری سےحل نہیں ہوئے، ہمارے سیاست دان اور بیورو کریٹ تیزی سے مسائل حل کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں فیصلہ سازی نہ ہونے کے برابر ہے، اسی وجہ سے مسائل کا انبار لگا ہوا ہے۔ان یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر اختیارات کا استعمال نہیں کیا جا رہا، سب وفاق کی طرف دیکھتے ہیں۔