اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان سے آئی ایم ایف کے مذاکرات گزشتہ رات دیر تک جاری رہے، آئی ایم ایف حکام ہر نقطےکا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔حکام نے بتایا کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے
جسے 2 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔حکام کےمطابق پاور سیکٹرکے معاملے پر تفصیلات طےکی جارہی ہیں، اس حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونےکے ذرائع پر بھی تفصیل سے بریفنگ دی ہے، اب آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ دینے والے ممالک سے بھی بات کررہے ہیں۔حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی معاملات پرکوئی بات نہیں ہورہی۔
پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…
عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…
نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…
لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…
لاہور(قدرت روزنامہ)جوسز وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈنٹس حاصل کرنے کا ایک آسان ذریعہ ہیں،خاص طور…
لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ…