اداکارہ سونیا حسین کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ سونیا حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی صحت سے متعلق ایک خصوصی سٹوری شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ پر ڈرِپ لگی ہوئی ہے۔
تصویر دیکھ کر یہ واضح ہو رہا ہے کہ سونیا حسین کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ ہسپتال میں ہیں۔ سونیا حسین نے تصویر کے کیپشن میں درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم! خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔ اداکارہ کے کیپشن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پانی کی کمی کی وجہ سے ان کو کوئی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ سونیا حسین نے والدہ سے ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں سونیا کی والدہ ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے انہیں کھانے کے حوالے سے بتارہی ہیں۔