ان کے انتقال سے پاکستان میں تدبر، رواداری اور پر وقار سیاست کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا . انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللّٰہ مینگل کی بلوچستان کے حقوق اور جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے . دعاگو ہوں، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے . دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل سمیت تمام سوگواران سے تعزیت کا اظہار اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان سردار عطا اللّٰہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے .
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللّٰہ مینگل کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے .
متعلقہ خبریں