سردار عطا اللّٰہ مینگل کا انتقال باعثِ دکھ ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان سردار عطا اللّٰہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللّٰہ مینگل کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے۔ ان کے انتقال سے پاکستان میں تدبر، رواداری اور پر وقار سیاست کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللّٰہ مینگل کی بلوچستان کے حقوق اور جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔ دعاگو ہوں، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل سمیت تمام سوگواران سے تعزیت کا اظہار اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Recent Posts

بلوچستان کےجامعات میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان…

2 mins ago

بولان، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…

10 mins ago

بیلہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بیلہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق بلوچستان کے…

16 mins ago

کوہلو،جائیداد کی لالچ میں سوتیلے بھائی جان سے مرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، تحفظ فراہم کیا جائے ،شہری

کوہلو(قدرت روزنامہ)کوہلو کے علاقے سفید کی رہائشی نور حسین والد حاجی جمالدین کنگرانی مری نے…

22 mins ago

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے خلاف ایک اورکیس بننے کو تیار

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف پرانی…

48 mins ago

فیصل آباد میں اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)شریف پورہ میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات…

1 hour ago