’یورپین ڈیفنس‘ کی ضرورت جتنی آج ہے، پہلے نہیں تھی، جوزپ بوریل

امریکا (قدرت روزنامہ)افغانستان سے امریکا کی جانب سے انخلاء کے فیصلے اور اس کے بعد وہاں پیدا ہونے والی صورتحال نے یورپ کے اندر اپنی خصوصی دفاعی فورس بنانے کی سوچ میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس بات کا اظہار افغانستان کے مسئلے پر یورپین وزرائے دفاع کے اجلاس سے قبل یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی میڈیا سے گفتگو کے دوران سامنے آیا۔
اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان میں ہونے والے واقعات کے بعد ایک ‘یورپین ڈیفنس’ کی ضرورت جتنی آج ہے، اس سے پہلے نہیں تھی۔یہ نہ صرف یورپ کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے یورپ کے باہر بھی امن اور یورپین مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق یورپ 5000 سپاہیوں پر مشتمل ایک نئی رسپانس فورس بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔یورپین وزارت خارجہ کے مطابق وزرائے دفاع کی اس میٹنگ میں اسٹریٹجک کمپاس پروگرام کی فعالیت کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
دوسری جانب اپنی گفتگو کے بعد سوالات کا جواب دیتے ہوئے یورپین خارجہ امور کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت ہر یورپین ممبر ملک باری باری ایک ماہ کے لیے یورپین دفاع کے حوالے سے تیاری اور اس کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے لیکن ہم نے آج تک اسے دفاع کے لیے اجتماعی طور پر نہیں آزمایا۔ ہمیں امید ہے کہ اس حوالے سے آئندہ 2 سے 3 ماہ میں رپورٹ تیار کر لی جائے گی۔

Recent Posts

آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر…

16 mins ago

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

19 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

22 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

25 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

48 mins ago

وسیم اکرم قومی ٹیم کی کارکردگی اور بار بار تبدیلیوں پر پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ…

1 hour ago