سعودی عرب میں پہلی مرتبہ فوجی پریڈ ’فدا‘ میں خواتین کی شرکت


ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں پہلی بار فوجی پریڈ 'فدا' میں خواتین اہلکار بھی شریک ہوئی ہیں . پریڈ میں سعودی وزارت داخلہ کے 16 سکیورٹی شعبوں کے ارکان شریک ہوئے، ان میں 2800 سے زائد اہلکار شامل تھے .


پریڈ میں پہلی مرتبہ خواتین نے بھی شرکت کی، ہتھیاروں سے لیس اور موسیقی سے ہم آہنگ ہوکر خواتین نے تقریب کو چار چاند لگا دیے . اس کے علاوہ اس سعودی فوجی پریڈ 'فدا' میں پہلی بار آرکسٹرا بھی متعارف کرایاگیا .
عرب میڈیا کے مطابق یہ پریڈ سعودی ریاست کے قیام کے بعد سے سلامتی کے پیغام کے طور پرکی جاتی ہے، فوجی پریڈ کا عنوان ’ فدا ‘ رکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ سعودی فوج کے یہ سپوت وطن کے لیے اپنی جان فدا کرنےکے لیے تیار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں