کراچی (قدرت روزنامہ)’وڈیرے کا بیٹا‘ گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے علی گل پیر نے حال ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے . سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نکاح کی خبر دی، انہوں نے اپنی منگیتر عظیمہ ناخدا کو شریکِ حیات بنایا .
انہوں نے پیغام میں لکھا کہ ایک جیون ساتھی اور ایسا پیار کرنے والا خاندان ملنے پر شکر گزار ہوں .
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2015 میں علی نے اپنی نئی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں تھیں تاہم 2019 میں اس رشتے کو ختم کردیا گیا تھا .