غیر مسلم بچی نے پہلی بار اذان سنی تو آواز کا پیچھا کرنے لگی اور ۔۔ پہلی بار اذان کی آواز سن کر بچی نے کیا کہا؟ خوبصورت ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اذان کو اگر غور سے سنا جائے تو اس کی آواز ہوتی ہی اتنی خوبصورت ہے کہ کوئی بھی اس کی طرف کھینچتا چلا جائے۔ایک غیر مسلم بچی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا جب اس نے پہلی بار اذان سنی پھر اس نے جو رد عمل دیا، وہ دیکھنے لائق تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pakistan Republic (@republic.pk)


‘ہماری ویب’ ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی غیر مسلم بچی کی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس نے پہلی بار اذان سنی۔ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی کسی شاپنگ مال میں گھوم رہی ہے اور اس کا باپ ویڈیو بنا رہا ہے۔ مال میں اذان کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے جسے بچی حیران ہو کر سن رہی ہے۔ بچی اذان دینے والے شخص کو تلاش کر رہی ہوتی ہے۔
اذان کی آواز سن کر بچی کے الفاظ بھی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ بچی کہہ رہی ہے کہ یہ کون باتیں کر رہا ہے، جس پر بچی کے والد کہتے ہیں کہ وہ نماز کے لیے پکار رہے ہیں۔جس پر بچی کہتی ہے کہ یہ بہت اچھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بچی کی معصومیت دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں۔ لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔