نیویارک(قدرت روزنامہ) فلموں اور ویب سیریز کی معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے 30 ملکوں میں اپنی سبسکرپشن فیس میں کمی کا اعلان کیا ہے . فیس میں کمی کا اطلاق ایشیا، یورپ، لاطینی امریکہ،افریقا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں ہوگا .
نیٹ فلکس نے فیس میں کمی کا اعلان عالمی مہنگائی اور اپنے حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر کیا ہے . جن ملکوں میں فیس کو کم کیا گیا ہے ان میں ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، کروشیا، وینزویلا، کینیا اور ایران بھی شامل ہیں .
کمپنی کے اعلان میں برطانیہ اور امریکہ کا نام شامل نہیں ہے اور وہاں نیٹ فلکس پہلے ہی فیس میں کمی کرچکی ہے . فیس میں کمی کچھ خاص قیمتوں کے پلان میں ہوگی اور بعض صورتوں میں نصف تک کم ہوجائے گی .