تیرا نا م لیا۔۔سدھارتھ کے بالی وڈ کوئین مادھوری کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ ادا کا رسدھارتھ شکلا کی مو ت کے بعد ان کی بالی وڈ کوئین مادھوی دکشت کےساتھ ایک ویڈیو سو شل میڈیاپر گر دش کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بگ باس 13 کے ونر رہے اور ٹی وی کے خوبصورت اداکار کہے جانے والے سدھارتھ شکلا کا دل کا دورہ پڑنے سے آج اچانک انتقال ہوگیا ۔انہیں ٹی و شو بالیکا ودھو سے پہلی مرتبہ شناخت ملی ، لیکن بگ باس 13 جیت کر وہ مقبولیت کی چوٹی پر پہنچ گئے تھے ۔ ان کے اس طرح اچانک دنیا چھوڑنے سے ٹی وی انڈسٹری سمیت پورا بالی وڈ غم میں ڈوب گیا ہے ۔

اداکار اور اداکارائیں انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں اور ان سے وابستہ اپنی یادیں شیئر کررہے ہیں ۔سدھارتھ شکلا نے مادھوری دکشت کے ساتھ ایک مرتبہ کافی رومانٹک ڈانس کیا تھا ۔ یہ ڈانس انہوں نے ڈانس دیوانے 3 کے سیٹ پر کیا تھا ۔ 12 ہفتہ پہلے سدھارتھ شکلا نے شاندار ڈانس کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کیا تھا ۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر یہ یقین کرنا کافی مشکل ہوجائے گا کہ سدھارتھ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں ۔