تیرا نا م لیا۔۔سدھارتھ کے بالی وڈ کوئین مادھوری کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ ادا کا رسدھارتھ شکلا کی مو ت کے بعد ان کی بالی وڈ کوئین مادھوی دکشت کےساتھ ایک ویڈیو سو شل میڈیاپر گر دش کر رہی ہے . تفصیلات کے مطابق بگ باس 13 کے ونر رہے اور ٹی وی کے خوبصورت اداکار کہے جانے والے سدھارتھ شکلا کا دل کا دورہ پڑنے سے آج اچانک انتقال ہوگیا .

انہیں ٹی و شو بالیکا ودھو سے پہلی مرتبہ شناخت ملی ، لیکن بگ باس 13 جیت کر وہ مقبولیت کی چوٹی پر پہنچ گئے تھے . ان کے اس طرح اچانک دنیا چھوڑنے سے ٹی وی انڈسٹری سمیت پورا بالی وڈ غم میں ڈوب گیا ہے . اداکار اور اداکارائیں انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں اور ان سے وابستہ اپنی یادیں شیئر کررہے ہیں . سدھارتھ شکلا نے مادھوری دکشت کے ساتھ ایک مرتبہ کافی رومانٹک ڈانس کیا تھا . یہ ڈانس انہوں نے ڈانس دیوانے 3 کے سیٹ پر کیا تھا . 12 ہفتہ پہلے سدھارتھ شکلا نے شاندار ڈانس کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کیا تھا . اس ویڈیو کو دیکھ کر یہ یقین کرنا کافی مشکل ہوجائے گا کہ سدھارتھ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں . . .

متعلقہ خبریں