چین کی لاپتہ ماڈل کی لاش کے ٹکڑے فریج سے برآمد؛ سر غائب
ہانگ ہانگ سٹی(قدرت روزنامہ) چین کی 28 سالہ اسٹار آبے چوئی کی ہانگ کانگ کے ایک گاؤں کے گھر میں فریج سے ٹانگیں برآمد ہوئیں جب کہ سر اور دیگر اعضا غائب ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی مشہور ماڈل آبے چوئی کئی روز سے لاپتہ تھیں۔ ان کے اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔
28 سالہ آبے چوئی چین کی معروف ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہونے کے علاوہ ایک بیٹی اور ایک بیٹے کی ماں بھی تھیں۔پولیس نے رپورٹ درج ہونے کے بعد معروف ماڈل کی تلاش شروع کی جس کے دوران ہانگ کانگ کے ایک گاؤں کے گھر میں فریج سے ماڈل کی ٹانگیں ملیں جب کہ سر اور دیگر اعضا غائب ہیں۔
پولیس کو اس گھر سے مقتولہ کا شناختی کارڈ، کریڈٹ کارڈز، تیز دھار آلے اور گوشت کاٹنے والی مشین بھی ملی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ گھر کس کا تھا۔ماڈل اور ان کے سابق شوہر کے درمیان مالی تنازع بھی چل رہا تھا جس پر پولیس نے سابق شوہر، اس کے دو بھائی اور سسر کو گرفتار کرلیا۔
گرفتاری کے وقت ماڈل کے سابق شوہر کے قبضے سے 63 ہزار امریکی ڈالرز اور 4 ملین ہانگ کانگ ڈالرز کی مالیت کی قیمتی گھڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔گرفتاری کے فوری بعد ماڈل کے سابق شوہر نے کہا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لیے کوئن ایلزبتھ اسپتال منتقل کیا جائے تاہم پولیس نے تھانے میں ہی ڈاکٹر کو طلب کرلیا۔پولیس کی تفتیش جاری ہے تاہم اب تک قتل کا معمہ حل نہیں ہوسکا۔