عوام نے خوف کا بت توڑ دیا ہے۔مسرت جمشید چیمہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جام پور ضمنی الیکشن کے نتیجے سے واضح ہوگیا کہ عوام نے خوف کا بُت توڑ دیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے جام پور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جام پور ضمنی انتخاب کے نتیجے سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام نے خوف کا بت توڑ دیا ہے۔ پہلے ہی کہا تھا کہ مریم کی وطن واپسی پی ٹی آئی کیلیے نیک شگون ثابت ہوگی۔ اب وہ ملک گیر دورے منسوخ کرکے جاتی امرا میں بیٹھیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں چوروں کےٹولے اور سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔ پی ٹی آئی امیدوار کی اتنے بڑے مارجن سے کامیابی نے ہواؤں کا رخ بتا دیا ہے۔
مسرت چیمہ نے لکھا کہ پی ڈی ایم ٹولہ اب انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں نہیں۔ عمران خان کی قیادت میں بھاری اکثریت سے حکومتیں بنائیں گے۔