کراچی ملک کو چلاتا ہے اور بدترین حالات میں بھی 70فیصد ریونیو دیتا ہے، مصطفیٰ کمال


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی ملک کو چلاتا ہے اور بدترین حالات میں بھی 70فیصد ریونیو دیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے جس کے تحت 3 مارچ سے گھروں کو شمار کرنے کے لیئے آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں مردم شماری ہوتی ہے اور ختم ہوجاتی ہے اور سندھ میں مردم شماری کا ایک اہم مسئلہ بن گیا، سندھ میں شہری اور دیہی کا کوٹہ بھی مسئلہ بن گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سب کا ہے یہ کہتے ہیں پر گنے کے وقت بھول جاتے ہیں جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ آبادی میں اضافہ ہوا ہے اور ہم اداروں کو صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس میں کوئی کوتاہی نہ ہو کیونکہپاکستان کو چلانے والا کراچی کا ہے ۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومت میں موجود لوگوں سے حکومت نہیں چل رہی ہے اور آئی ایم ایف سے ملک کی معیشت نہں چل رہی ہے تاہم پاکستان کے معاشی حالات کسی بھی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی تنگی سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے لیکن پاکستان کی اس کماو پوت کے ہاتھ پاں توڑ دیئے ہیں کیونکہ جو کمانے والا ہے اسی کے ہاتھ پیر توڑ کر ڈال دو ایسے نہیں ہوتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی کمانے والا شہر ہے، کراچی کماتا ہے تو ملک چلتا ہے اور بد ترین حالات میں بھی 70 فیصد ریونیو دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرم شماری میں کراچی کو آدھا گنا گیا ہے، ہمارے یہاں فلیٹس سسٹم ہے پورے فلیٹ کو ایک گھر لکھ دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گھروں کے خانہ شماری کرنے کے لیئے 3 دن نہیں بلکہ 10 دن رکھے جائیں اور تاریخوں کو بڑھایا جائے اور اگر ایک شخص یہاں موجود ہے اور مستقل رہائش دیہات میں ہے تو کس کو گنا جائے گا یہ بتایا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مفاہمت کرتے تو پیپلز پارٹی بات نہیں مان رہی اور الگ ہوتے ہیں تو کہتے ہیں لڑ رہے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کا ہی مطالبہ ہے کہ مردم شماری کروائی جائے ۔