بلوچستان ہائی کورٹ کا شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ نے رہنما تحریکِ انصاف شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ سماعت تربت بنچ کے جسٹس گل حسن ترین نے کی۔
شہباز گل کے کیس کہ پیروی آئی ایل ایف کے اقبال شاہ ایڈوکیٹ اورشمس رند ایڈوکیٹ نے کی۔سماعت کے دوران عدالت میں پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما قاسم سوری اور منیر بلوچ بھی موجود تھے، ان کے علاوہ انصاف لائرز فورم کے وکلا اور پی ٹی آئی کے دیگر صوبائی رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
عدالتِ عالیہ بلوچستان میں شہبازگل کے خلاف پسنی میں درج ایف آئی آر کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم تربت بنچ کے جسٹس گل حسن ترین نے سنایا۔
رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کے خلاف اداروں سے متعلق تقریر کرنے کا الزام ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں رہنما تحریکِ انصاف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر گذشتہ سماعت کا احوال بھی پڑھیں۔