شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان شہید ہوگئے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 2 دہشت گردوں کو جہم واضل کردیا اور 2 کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے .


پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے، جن میں 25 سالہ سپاہی عمران اللہ اور 21 سالہ سپاہی افضال خان شامل ہیں . آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے .
وزیر خارجہ کی مذمت
پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے . بلاول بھٹو نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوان مادرِ وطن کے بہادر سپوت تھے، قوم اپنے جوانوں سپاہی عمران اللہ شہید، سپاہی افضل خان شہید کی ہمیشہ مقروض رہے گی .
وزیر خارجہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردوں کو پہلے بھی شکست دے چکی ہے، اب ان کا نام و نشان تک نہ چھوڑنے کا عزم رکھتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں